ڈپٹی کمشنر کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس شاہدرہ ہسپتال اور انجمن بہبود مریضاں کے اراکین نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ہسپتال میں ڈایلسز سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے مریضوں میں عیدگفٹ بھی تقسیم کیے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے انجمن بہبود مریضاں اور ہسپتال انتظامیہ کے کام کو سراہا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے معمولی نو عیت کے مسائل کو فوری طور پر حل کر نے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1