تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،ساجدہ وسیم

تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،ساجدہ وسیم

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری مخصوص نشستوں پر امیدوار صوبائی اسمبلی ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ ن کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا۔ ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں۔

ساجدہ وسیم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...