نظریاتی سمر سکول کا 18واں تعلیمی سیشن21جون سے شروع ہو گا

نظریاتی سمر سکول کا 18واں تعلیمی سیشن21جون سے شروع ہو گا

لاہور (جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ 17سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کا 18واں سالانہ تعلیمی سیشن 21جون سے 21جولائی 2018ء تک ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘لاہور میں منعقد ہو گا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے۔ اس سکول میں 6سے 13سال کی عمر کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل اساتذہ کی نگرانی میں نظریۂ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب اور نہایت دلچسپ و عام فہم انداز میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف مضامین اور کمپیوٹر کی تدریس کے علاوہ قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒ ، مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ، مشاہیر تحریک پاکستان اور قیام تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کی پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروائی جاتی ہے۔ نظریاتی سمر سکول میں داخلے جاری ہیں ۔ داخلے کے لیے فارم اور مزید معلومات دفتر نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ‘ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ مادرِ ملتؒ پارک‘ -100 شاہراہ قائداعظمؒ متصل ہوٹل پرل کانٹی نینٹل لاہورسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر کے فون نمبرز 99201213 اور 99201214 سے صبح 9 سے 3بجے سہ پہرکے دوران بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظریاتی سمر سکول کی تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.nazariapak.info سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سکول کا آغاز جناب مجید نظامی نے2001ء میں کیا تھا اور اس سال 18واں سالانہ تعلیمی سیشن منعقد ہو رہا ہے۔

سمر سکول

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...