الیکشن کمیشن اور نگران حکومت بروقت شفافانتخابات یقینی بنائے،ذکر اللہ مجاہد

الیکشن کمیشن اور نگران حکومت بروقت شفافانتخابات یقینی بنائے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت بروقت شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ رو زانہوں نے یونیک سکولز کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی تیاری نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کی شفافیت کیلئے اپنی تمام تر توانیاں بروائے کار لائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں کرپشن ، کرپٹ لوگوں کا راج اور خاندانی سیاست کا بول بالا ہو وہاں شفاف الیکشن ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا اس لیے نگران حکومت سمیت خصوصاََ الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ الیکشن کے بروقت انعقاد کے ساتھ ساتھ اسے شفاف اور غیر جانبدار انہ بنانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے ۔ الیکشن کمیشن جب تک اپنی ٹیم ایماندار محب وطن اور کرپشن سے پاک لوگوں کے ساتھ میدان میں نہیں لائے گا شفاف الیکشن ماضی کی طرح ایک خواب ہی رہے گا ۔ شفاف الیکشن کیلئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری اور محب وطنی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے ساتھ حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے ۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 2002 ء کے مقابلے میں 2018 ء کے الیکشن میں ایم ایم اے زیادہ قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرے گی ۔ 2018 ء کے انتخابات جھوٹ کی سیاست کرنے والے ، عوام کو دھوکے میں رکھ کر ان کے جذبات کا مذاق اڑنے والے ،کرپٹ ، چور اور خاندانی سیاست کرنے والے بری طرح ناکام ہو ں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...