نگران حکومت نئے ٹیکس لگانے کا نوٹس لے ،مہرین انور

نگران حکومت نئے ٹیکس لگانے کا نوٹس لے ،مہرین انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت نئے ٹیکس لگانے کا نوٹس لے ، نئے ٹیکس لگانے سے ملک کی معاشی صورت حال مزید خراب ہوگی، ابھی مالی سال مکمل نہیں ہوااس لئے حال ہی میں لگائے گئے ٹیکسوں پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، فنانس بل میں نئے ٹیکس شامل کرنے کے معاملہ پر نگرا ن حکومت اپنی سفارشات تیار کرے ،ان سفارشات میں عوامی فلاح اور بہود اولین ترجیحی ہونی چاہیے اور آئندہ حکومت ان سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنائے ، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں،اس بجٹ سے نگران حکومت پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے ،نئی حکومت کو اس بجٹ کی بڑی قیمت اداکرنا ہوگی۔
مہرین