مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے،پی پی انسانی حقو ق ونگ

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے،پی پی انسانی حقو ق ونگ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر الیکشن مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 130 کے متوقع پارٹی ٹکٹ ہولڈر عدیل محی الدین ، پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، پنجاب کے رہنماء خالد بٹ، ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان صوبے کا قیام وسیلہ حق پروگرام ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 185% فیصد اضافہ 21 سال بعد این ایف سی ایوارڈ،صوبوں کو خود مختاری ،18 ترمیم کا خاتمہ، سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کا اضافہ اور دیگر اقدامات شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے تونائی بحران سے لپٹنے کے لیے 6 ماہ سے لیکر ایک سال تک حال کرنے کے بلند و بانگ دعویٰ کیے اور اپنا نام تک تبدیل کرنے کی پیشکش کی ۔ صاف پانی سے لیکر جتنی بھی جعلی کمپنیاں بنائی گئی ان میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ صحت، امن و امان، تعلیم اور دیگر محکموں کا بجٹ میٹرا ور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر جھونک دیا گیا این اے 130 پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، عدل محی الدین جیسے نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن پر عز م ہیں۔

نصیر احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1