عقیدہ ختم نبوت کو نہ ماننا در اصل دین اسلام سے انکار ہے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت کو نہ ماننا در اصل دین اسلام سے انکار ہے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور (پ ر)عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے ۔حضوراقدس ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد تیس ایسے کذاب ودجال نبوت کا دعویٰ کریں گے ،تم نے ان کے اس دعویٰ پر کوئی توجہ نہیں کرنی ،میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس عقیدے کا انکار دراصل دین اسلام کا انکار ہے ۔اس عقیدے کے لیے بارہ سو صحابہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔سب سے پہلااجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے لیے کیا تھا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امت جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولاناجمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،قا ری علیم الدین شاکر ،قاری ظہورالحق، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا سعیدوقارنے لاہور میں ختم نبوت کی اہمیت پر لاہور میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...