مسلم لیگ(ن) نے ملک کو اندھیروں سے نکا ل کر روشن کیا،اصغر مجید

مسلم لیگ(ن) نے ملک کو اندھیروں سے نکا ل کر روشن کیا،اصغر مجید

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اوراُمیدوارپی پی 169اصغرمجید(گجومتہ)نے کہاہے کہ انتخابی میدان میں اناڑی اورمداری کاکہیں وجودنظرنہیں آتا۔ سترسالہ تاریخ میں مسلم لیگ ن جیسی حکومت کی مثال نہیں ملتی۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے پاکستان کواندھیروں سے نکال کرروشن اورترقی یافتہ منزل کی طرف گامزن کردیاہے۔2013ء میں جب عوام نے مسلم لیگ ن کوحق حکمرانی دیاتواُس وقت ملک لوڈشیڈنگ،دہشتگردی،بدامنی کاشکارتھااللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آج کاپاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہت بہتراورروشن ہے۔ مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کرنے والے مداری اوراناڑی نہ کبھی ماضی میں کامیاب ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،صاف شفاف انتخابات ہی ملک کے تمام مسائل کاواحد حل ہیں۔نہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن مخالف بلکہ جمہوریت مخالف سوچ رکھنے والی شخصیت کووزیراعلیٰ پنجاب بنادیاگیاہے ،یوں محسوس ہوتاہے جیسے الیکشن میں قبل ازوقت دھاندلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ۔

اصغر مجید

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...