شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلافریلیاں

شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلافریلیاں

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اتحادا مت کے بغیر فلسطین کی آزادی اور یہودی سازشوں کا مقابلہ ممکن نہیں۔ تمام مسلم ممالک کو ایک ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔ کچھ عرب ممالک کا اسرائیل کی طرف جھکاؤمظلوم فلسطینیوں کی آزادی میں رکاوٹ ہے۔ امریکہ فی الفور اپنا متنازع سفارتخانہ بیت المقدس سے یروشلم واپس منتقل کرے۔ عرب ممالک باہمی جنگ او ر ایران کے خلاف دھمکیوں کی بجائے ، اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں۔ اور اسلامی عسکری اتحاد کو فلسطینیوں کی حمایت کے لئے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ یہ ریلیاں پنجاب ،سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ جس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ یوتھ، وفاق المدارس الشیعہ،شیعہ علما کونسل لاہور شعبہ خواتین ، اسلامک ایمپلائیز اور امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ کارکنوں نے امام خمینی، رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی تصاویر اور مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اوربینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ پروفیسر ذوالفقار حیدر،شہباز حیدر نقوی ، ملک شوکت علی اعوان،جعفر علی شاہ، علی قاسمی ،صغیر ورک،عامر علی بھٹی اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

ساجد نقوی

مزید : میٹروپولیٹن 1