کشن گنگا ڈیم پر خاموشی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،حاجی محمد علی

کشن گنگا ڈیم پر خاموشی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،حاجی محمد علی

لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی و امیدوار صو بائی اسمبلی پی پی 157حاجی محمد علی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہکشن گنگا ڈیم پر مجرمانہ خاموشی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے بھارت کے اس اقدام سے پاکستان کو سالانہ 140 ملین ڈالر کا نقصان متوقع ہے لیکن یہ مسئلہ ہمارے قومی بیانیے میں کہیں جگہ نہیں بنا سکا۔ ا پاکستان کا 27 فیصد پانی کم ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد کمی آ جائے گی۔ اور اگر بھارت نے کسی وقت مزید شر پسندی کرنا چاہی تو معاملات مزید سنگین ہو جائیں گے جبکہ حکمران اپنی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

حاجی محمد علی

مزید : میٹروپولیٹن 1