تحفظ ختم نبوت جنت کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے،ڈاکٹر سعید عنایت

تحفظ ختم نبوت جنت کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے،ڈاکٹر سعید عنایت

لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ،شفاعت رسول ﷺاور جنت کے حصول کا آسان ترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ پاکستان سمیت پوری دینا میں آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ناموس رسالت ﷺاور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی اور الیکشن 2018ء کے موقعہ پر کسی قادیانی یا قادیانی نواز کو مسلمانوں کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور اسمبلی میں جانے کی کسی بھی کوشش اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبادت و ریاضت اور توبہ و استغفار کے ذریعہ اللہ کو راضی کرنے کا بہترین کا موقعہ ہے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیامیں کشمیر و فلسطین ، برما ، شام اور عراق سمیت دیگر ممالک میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہا ہے رمضان المبارک کی دعاؤں اور عید کی خوشیوں میں ان مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...