نگران وزیر اعلیٰ کا شفا فانتخابات میں نہایت اہم کردا ر ہے،عابد صدیقی

نگران وزیر اعلیٰ کا شفا فانتخابات میں نہایت اہم کردا ر ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کا شفاف انتخابات کے انعقاد میں بڑا اہم کردار ہے اس لئے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ پروفیسر حسن عسکری اپنے دعوئے پر قائم رہتے ہوئے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اس کے لئے لازوال قربانیوں تک سے گریز نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور قائم رکھنے کے لئے ملک کا ہر محب وطن شہری جمہوریت کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1