حساس اداروں نے متوقع عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے

حساس اداروں نے متوقع عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق کوائف ...
حساس اداروں نے متوقع عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(آئی این پی)حساس اداروں نے متوقع عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلہ میں ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق پولیس اور سپیشل برانچ سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے جمع کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کی معلومات کیلئے ریٹرننگ آفیسران سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات اور اثاثہ جات کے متعلق تحقیقات کرنا ہے جس پر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا، جس میں حساس اداروں کی رپورٹ کو مد نظر رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2000 ء میں ضلعی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق حساس اداروں کی رپورٹ پر انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تھی ، جس میں متعدد امیدواروں کو حساس اداروں کی رپورٹ پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حساس اداروں کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹرننگ آفیسران امیداروں کی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ دیں گے۔