شعیب ملک اور دلشان کا ریکارڈ پاش پاش
ڈیرا دون(آئی این پی)افغانستانی بلے باز محمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے شعیب ملک اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شہزاد زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف26 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
، شعیب ملک نے 1887 اور دلشان نے 1889 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ شہزاد نے 1906 رنز بنا رکھے ہیں،