قومی کرکٹ ٹیم کی اسکاٹ لینڈ میں پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم کی اسکاٹ لینڈ میں پریکٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈنبرا(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا، مارچسٹن کیسل سکول ایڈنبرا میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جون جب کہ دوسرا میچ 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا، احمد شہزاد، حسین طلعت، آصف علی، محمد نواز، شاہین آفریدی اور شعیب ملک بھی قومی اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔