پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹرنوید عالم کے والد سپرد خاک

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹرنوید عالم کے والد سپرد خاک

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ) اولیمپئن نوید عالم کے والد چوہدری دین محمد گوجر کو جمعہ کے روز ان کے آبائی علاقے شیخوپورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں علاقے کی سیاسی، سماجی، سابق اؤلیمپئنز کے علاوہ دوسری کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری راؤ سلیم ناظم اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ ) اؤلیمپئن نوید عالم کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی