ویسٹ انڈیز نے 414رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

ویسٹ انڈیز نے 414رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

پورٹ آف سپین(آئی این پی)ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 414 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی، شین ڈورچ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، ڈورچ 125 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، لاہیرو کمارا نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر31 رنز بنا لئے تھے، آئی لینڈرز کو کالی آندھی کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 383 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی