مارکس سٹوئنس کی سنچری، آسٹریلیا نے سسکس کو 57 رنز سے ہرا دیا

مارکس سٹوئنس کی سنچری، آسٹریلیا نے سسکس کو 57 رنز سے ہرا دیا

لندن(نیٹ نیوز) مارکس سٹوئنس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 57 رنز سے ہرا دیا۔ ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، مارکس سٹوئنس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایرون فنچ 78 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، کپتان ٹیم پین 2 اور میکسویل صرف ایک رن بنا سکے، ویلز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سسکس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 42.3 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، فلپ سالٹ کی 62 اور لارائی ایونز کی 57 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں،

آشٹن ایگر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...