ماہ رمضان ،کوئٹہ میں ویران سنوکر کلب آباد

ماہ رمضان ،کوئٹہ میں ویران سنوکر کلب آباد

کوئٹہ (صباح نیوز)ماہ رمضان میں کوئٹہ کے ویران اسنوکر کلبز کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں ،افطار اور نماز تراویح کے بعد نوجوان بڑی تعداد میں اسنوکر کلبوں کا رخ کرلیتے ہیں، جہاں سحری تک نوجوانوں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کے دور چلتے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں کھیلنے سے تفریحی کے ساتھ ساتھ پریکٹس بھی ہوجاتی ہے جب کہ کوچز کا کہنا ہے کہ رمضان میں کھلاڑیوں کو تیاریوں کے بھرپور مواقع ملتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ شہر میں سنوکر کوچنگ اکیڈیمی قائم کی جائے تاکہ ان کے کھیل میں مزید بہتری آسکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...