فرانس سائیکل ریس کاچوتھامرحلہ جولیان کے نام

فرانس سائیکل ریس کاچوتھامرحلہ جولیان کے نام

فرانس (نیٹ نیوز ) فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ جولیان نے جیت لیا ہے۔ فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔چوتھے مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، بارش کے باعث گیلے ٹریک کے باوجود سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب جان لگائی۔فرانس کے سائیکلسٹ جولیان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے چوتھا راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں اٹلی کے جیانی کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...