سیمونا ایسٹبورن اوپن اوررافیل ندال کوئنزاوپن میں حصہ لینگے

سیمونا ایسٹبورن اوپن اوررافیل ندال کوئنزاوپن میں حصہ لینگے

لندن(آئی این پی)سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔دوسری جانب ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال رواں برس شیڈول کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

رواں سال کوئنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 128 سالہ تاریخ کا سب سے مشکل ٹورنامنٹ ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے ٹاپ 30 کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 18 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئنز اوپن میں شرکت کا اعلان کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور میں بہت پرجوش ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی