فرنچ اوپن فائنل، سیمونا اور سیلونی آج آمنے سامنے

فرنچ اوپن فائنل، سیمونا اور سیلونی آج آمنے سامنے

پیرس (اے پی پی)عالمی نمبر ایک رومانوی سٹار سیمونا ہالپ اور سیلونی سٹیفنز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں ہالپ نے گربین مگروزا اور سٹیفنز نے میڈیسن کیز کو شکست دی۔ دونوں کھلاڑی فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسری جانب ایون ڈوڈگ اور چن یانگ جین نے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ایونٹ کے فائنل میں کروشین کھلاڑی ایون ڈوڈگ اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹ پاویک اور ڈبروسکی کو ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی