ویمنز ٹی ٹونٹی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج ہوگا

ویمنز ٹی ٹونٹی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج ہوگا

کوالالمپور(نیٹ نیوز)ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفپاکستان اوربھارت کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔شیڈول کے مطابق ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی