میر ٹ پر ایشین گیمز میں بھیجا جائے، کھلاڑیوں کا مطالبہ

میر ٹ پر ایشین گیمز میں بھیجا جائے، کھلاڑیوں کا مطالبہ

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بیناد پر ایشین گیمز کیلئے بھیجا جائے۔ ایشین گیمز اگست میں انڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے جس کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 20 جون سے شروع ہونگے۔ گزشتہ روز اسد احمد، بلال اعظم اور احسن احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے دوگروپوں کی آپس کی لڑائی سے ملک میں ٹیبل ٹینس کا کھیل بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور جس میں عہدیداروں کا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہاہے، انہوں نے کہا کہ حکام کو آپس کی لڑائیاں ختم کرکے ملکی مفاد کے بارے سوچنا چاہیے، کھلاڑیوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے مطالبہ ہے کہ وہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر ٹیم کا چناؤ کر کے اسے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے بھیجیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...