ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے اعلیٰ کارکردگی پر ملازمین کو انعامات تقسیم

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے اعلیٰ کارکردگی پر ملازمین کو انعامات تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کنور شاہ رخ نے گلبرگ میں واقع ڈی آئی جی پٹرولنگ کے آفس کا دورہ کیا اور بہترین کارکردگی پر ملازمین کو نقد انعام عطا کیے۔ تفصیلات کے مطابق آفس پہنچنے پر ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر اور ایس پی لاہور ریجن عثمان اعجاز باجوہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے آفس میں واقع پراونشل کنٹرول روم کا دورہ کیا اور اس کی ورکنگ کے بارے انہیں بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام آپریشنل سر گرمیوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے اور ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ڈی ایس پی صاحبان بھی کنٹرول روم کے ڈریعے اضلاع میں تعینات ڈی ایس پی صاحبان کی چیکنگ کریں۔ تاکہ فیلڈ کے تمام افسران اور ملازمین ہمہ وقت الرٹ ہو کہ ڈیوٹی کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائیں۔

آخر میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کنور شاہ رخ، ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر اور ایس پی لاہور ریجن عثمان اعجاز باجوہ نے بہترین کارکردگی پر ملازمین میں نقد انعام تقسیم کیے۔

مزید : علاقائی