ایف آئی اے کی کاروائی ، گوجرانوالہ میں کروڑوں کے فراڈ میں ملوث 6بینک افسر گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائی ، گوجرانوالہ میں کروڑوں کے فراڈ میں ملوث 6بینک افسر ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور لاہور میں کارروائیا ں کر کے فراڈ کے ایک پورے خاندان سمیت متعد د ملزم گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 6بینک افسران کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے پسرور میں واقع نجی بینک پر چھاپہ مار کر چھ بینک افسران جن میں قیصر محمود ،محمد ابرار ابراہیم،امجد محمود،محمدخدایار ،عامر علی، اور طاہر محمود شامل ہیں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے بینک اکاونٹ ہولڈرز کی غلط ٹرانزیکشن کر کے 6 کروڑ 26 لاکھ 47ہزار روپے کے فراڈ میں ملوث تھے۔بینک افسران کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دریں اثناء ایف آئی اے نے سو سے زائد افراد کو عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر ان سے ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے خاندان کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق داروغہ والا میں الفلاح ٹورز اینڈ ٹریولز کے بارے میں متعدد افراد نے شکایات کیں، ملزمان نے ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیسے اور پاسپورٹ لینے کے بعد ٹریول ایجنسی ہی بند کر دی، ٹریول ایجنسی کے مالک طیب کو گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان کا پورا خاندان اس فراڈ میں ملوث تھا، جس کے بعد خاندان کے تمام افراد کو حراست میں لے لیاگیا جن میں طیب، فدا شاہ، علی نقی، آسیہ مجاہد، مہک فاطمہ اور سائرہ فدا شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...