ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس‘ ملزم وقاص کا 13جون تک جسمانی ریمانڈ

ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس‘ ملزم وقاص کا 13جون تک جسمانی ریمانڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میسرز ایم این ایم موٹر سائیکل نامی فراڈ میں ہزاروں متاثرین سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹ مار کے کیس میں تحقیقات کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہو ئے مرکزی ملزم احمد سیال کے قریبی ساتھی محمد وقاص کوسرگودھا سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم احمد سیال کو19جنوری 2018کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ سٹنگ آپریشن کے دوران 17دیگر سٹاکسٹ کو ایک یوم میں گرفتار کیا گیا۔ نیب لاہور مجموعی طور پر 26ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ملزم محمد وقاص کو نیب حکام کیجانب سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 13جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاگیا ہے تاکہتحقیقات کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید : علاقائی