کاہنہ: گھریلو جھگڑوں سے تنگ 5 بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی

کاہنہ: گھریلو جھگڑوں سے تنگ 5 بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ نو کے علاقے سوا گجومتہ کا رہائشی35 سالہ ملک مشتاق جو کہ کباڑ کا کام کرتا تھا رات کو تقریباََ 12 بجے کام سے گھر واپس آیا تو تو اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جس سے دل برداشتہ ہوکر رات تین بجے کے قریب مشتاق نے پنکھے سے جھول کر پھانسی لے لی۔مشتاق کے بارے معلوم ہوا ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کرلی تھی جس کی وجہ سے اس کا اپنی پہلی بیوی جس میں سے اسکے پانچ بچے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں سے اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ کاہنہ پولیس نے ضرور ی کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی جس کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...