5بچوں کے باپ 15، سالہ لڑکی کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

5بچوں کے باپ 15، سالہ لڑکی کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقہ میں 5بچوں کے باپ اور بادامی باغ میں 15سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہیر راجابولاکے علاقہ میں31 سالہ ارشد علی جو کہ اپنے 5بچوں اور بیوی سمیت اپنے سسرال میں کافی عرصہ سے رہ کروہیں محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ اچانک نامعلو م وجوہا ت کی بنا پر رات گئے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس نے کہا کہ بظاہر تو خودکشی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔مزید برآں بادامی باغ کے علاقہ میں 15سالہ ناظمہ بی بی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی ہوئی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...