ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکو مت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطا بق وحدت کالونی کے علا قہ میں عابد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر6لا کھ ہزار75 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے شالیمار کے علا قہ میں نعیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لا کھ 55ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،ستوکتلہ کے علا قہ میں عبدالرحمان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ نصیر آبادکے علا قہ میں اصغرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات جوہر ٹاون کے علا قہ میں سیف کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔کاہنہ کے علا قہ میں اکرام کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،اچھرہ کے علا قہ میں اسلم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ گوالمنڈی سے رضا اور گلبرگ سے نذیرکی گاڑیاں اور شادباغ ، مناواں ، موچی گیٹ ، نیو انارکلی ، ساندہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی