جنوبی چھاؤنی : جیب تراش گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جنوبی چھاؤنی : جیب تراش گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی پولیس نے جیب تراش گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ در ج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جیب تراش گینگ کے سرغنہ عرفان کو اس کے ساتھی سلیم سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل بمعہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سے جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا۔

مزید :

علاقائی -