گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑ ک اُٹھی‘نقصان سے بچت

گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں آگ بھڑ ک اُٹھی‘نقصان سے بچت

لاہور(کرائم رپورٹر)سرگنگا رام ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے فوری بعد ایمر جنسی وارڈ کے مریضوں کو انڈور وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے تھوڑے ہی وقت میں آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی