کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں 5روز کی توسیع نیا الیکشن شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں 5روز کی توسیع نیا الیکشن شیڈول جاری

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں ) الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر تے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا،پولنگ 25جولائی کو ہی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا،شیڈول کے مطابق 11جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں،11جون کو ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی،کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیلیں 22جون تک دائر کروائی جاسکتی ہیں ۔27جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گے۔امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔

نیاانتخابی شیڈول

مزید : صفحہ اول