نگران وزیر اعظم کابینہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ ہونے کا انکشاف

نگران وزیر اعظم کابینہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ ہونے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) الیکشن کمیشن کی یاد دہانی کے باوجود نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم کو حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزرگیا لیکن اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے بھی تفصیلات نہیں دی گئیں۔الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے نگران حکومت کے عہدیداروں کو یاد دہانی کیلئے بھی خطوط بھیجے گئے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر قانوناً اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن

Back to Co

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...