عیدالفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا،نوٹی فکیشن جاری

عیدالفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،15 سے 18 جون تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جون سے 18 جون یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ سرکاری اعلان سے قبل سوشل میڈیا پر عیدالفطر کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں عید کی تعطیلات منگل یعنی 19 جون تک دکھائی گئی تھیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...