کوئی پاکستانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا ،محمود اچکزئی

کوئی پاکستانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ کوئی پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا۔ پاکستان ایک جمہوری اور آئینی وفاق بننا چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہئے، ملکی داخلہ اورخارجہ پالیسی پارلیمینٹ سے بننی چاہیے، پاکستان کو اگر آئین کے مطابق چلایا جائے تو یہ قیامت تک قائم رہے گا۔ 3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف جیسا ملک میں کوئی لیڈر نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حلقہ بندیاں برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے تھیں لیکن بلوچستان کے بعض حلقوں میں پشتونوں کی واضح اکثریت کم دکھائی گئی ہے، کوئٹہ کی صوبائی حلقہ بندیاں بھی غیرمنصفانہ کی گئی ہیں، موسی خیل اور شیرانی کی حلقہ بندیوں کے خلاف ہماری پارٹی اسلام آباد ہائی کورٹ گئی لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات نہیں مانے، ہمارے خلاف ایسا جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے طے شدہ فارمولے کے تحت حلقہ بندیاں کی جائیں، ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔گزشتہ ادوار میں بھی پشتون علاقوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، اگر یہی طرز عمل رہا تو ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اس صوبے میں رہنا ہے یا نہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...