افغانستان ، داعش کیخلاف آپریشن کا اعلان

افغانستان ، داعش کیخلاف آپریشن کا اعلان

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے مشرقی افغانستان میں جہادی کارروائیوں میں مصروف ’اسلامک سٹیٹ‘ کو سخت عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔برسلز میں نیٹو اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے موقع پر جنرل نکلسن کا کہنا تھا کابل حکومت کی جانب سے طالبان کیخلاف جنگ بندی کے اعلان کے بعد ’اسلامک سٹیٹ‘ پر توجہ مرکوز کرنا آسان ہو گا۔ننگرہار میں انتہا پسند جہادی گروپ ’اسلامک سٹیٹ‘ اپنے قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں امریکی جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے جنگ بندی کا یک طرفہ اعلان طالبان کے علاوہ کسی اور گروپ پر قابل عمل نہیں ۔ امریکی جنرل نے صحافیوں کو بتایا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور طالبان کابل حکومت کیساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ نکلسن کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کو اثر دکھانے کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہے ۔جنرل نکلسن نے اس تناظر میں کہا اگر غیرملکی قوتیں افغان جنگ میں شریک ہوتی ہیں تو مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے روس کی جانب اشارہ دیتے کہا ’روس کی جانب سے کسی بھی ایسی کارروائی یقینی طور پر باعث تشویش ہو گی۔

جان نکلسن

مزید : صفحہ اول