ڈاکٹر مظفر شیخ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل

ڈاکٹر مظفر شیخ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان اُنہوں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور میاں افضل حسین تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے کہا کہ اُن کا ماضی گواہ ہے کہ اُنہوں نے ہمیشہ علاقے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور اب مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے وہ اپنے اسی مشن کو جاری رکھیں گے اور حافظ آباد شہر کی ترقی کے لیے اپنی سابقی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عملی اقدمات کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ان کا تقریباً سترہ سالہ سیاسی تعلق رہا لیکن اس دوران کوئی بھی شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے اپنے ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دی ہو۔عوام کی خدمت کرنا اُن کیا ولین ترجیح تھی اور ہمیشہ رہے گی ۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر مظفر علی شیخ جیسے باصلاحیت انسان کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کو سراہتے ہوئے یہ اُمید رکھتی ہیں کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) پورے ضلع میں نہ صرف کلین سویپ کرے گی بلکہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے تسلسل کو جاری و ساری رکھے گی۔اس موقع پر سابق ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی،مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں محمد بخش تارڑ،چیئرمین ایم سی حافظ آباد حاجی جمشید عباس تھہیم، چیئرمین ایم سی پنڈی بھٹیاں بابر شفیق آرائیں۔ اُمیداور پی پی 71 شعیب شفیق آرائیں و دیگر نے بھی شرکت کی۔

مظفر شیخ

مزید : صفحہ اول