تحریک انصاف نے سینئرکارکنوں کو ٹکٹیں نہ دے کر ’’تبدیلی‘‘ کی بنیاد رکھ دی

تحریک انصاف نے سینئرکارکنوں کو ٹکٹیں نہ دے کر ’’تبدیلی‘‘ کی بنیاد رکھ دی

لاہور(تجزیہ :شہزاد ملک) تحریک انصاف میں سالہاسال سے جدوجہد کرنیو الیّ بنیادی کارکنوں کو ٹکٹیں نہ دے کر پی ٹی آئی نے ’’تبدیلی‘‘ کی بنیاد رکھ دی، 2013کے الیکشن میں رنر اپ رہنے والے بھی ٹکٹوں سے محروم رہ گئے اور بعض حلقوں سے ایسے لوگوں کو ٹکٹیں دیدی گئیں جنہوں نے مذکورہ حلقوں میں کبھی سیاست ہی نہیں کی ،قیادت کے اس اقدام کی وجہ سے سے پارٹی کے سینئر کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا چونکہ عمران خان نے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ کے دوران خود بھی حلف دیا اور باقی ارکان سے بھی حلف لیا تھا کہ وہ بورڈ کی کارروائی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پتہ ہی نہیں چل سکا کہ ان کی قسمت کے فیصلے کون کررہا ہے اور ایسا کونسا بندہ ہے جو ان کی مخالفت کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈز میں شامل پارٹی کی لیڈر شپ کے ارکان اپنے اپنے حامیوں کو تو ٹکٹیں دلوانے میں کامیاب ہو گئے لیکن ایسے کارکن جو کہ کسی بھی لابی کا حصہ نہیں تھے وہ ان ٹکٹوں سے محروم ہو گئے ہیں جس کا اثر پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر بھی پڑے گا۔

تجزیہ/شہزاد ملک

مزید : صفحہ اول