فیصل آباد،پی ٹی آئی کے9قومی اور16صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل
فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے10حلقوں میں سے9اور صوبائی اسمبلی کے21حلقوں میں سے16پر اپنے امیدوار وں کی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے،قومی اسمبلی کے ایک حلقہ109کا فیصلہ ابھی باقی ہے جہاں ڈاکٹر اسد معظم اور فیض اللہ کموکا امیدوار ہیں،اسی طرح صوبائی اسمبلی کے جن5حلقوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ان میں پی پی103,107,113,115,117شامل ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ 101سے ظفر ذوالقرنین ساہی،102سے نواب شیر وسیر،103سے سعد اللہ بلوچ،104سے سردار دلدار احمد چیمہ،105سے رانا آصف توصیف،106سے چوہدری نثاراحمد جٹ،107سے خرم شہزاد،108سے فرخ حبیب اور110سے راجہ ریاض احمد خاں کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی97سے علی افضل ساہی،98سے چوہدری محمد افضل ساہی،99سے چوہدری علی اختر،100سے چوہدری ظہیر الدین خاں،101سے غلام حیدر باری،102سے عادل پرویز،104سے شاہد خلیل نور،105سے ممتاز احمد،106سے سردار دلنواز احمد چیمہ،108سے رانا آفتاب احمد خاں،109سے ندیم آفتاب سندھو،110سے میاں خیال احمد کاسترو،111سے شکیل شاہد،112سے عدنان انور رحمانی،114سے محمد لطیف نذر اور116سے محبوب عالم سندھو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔