مریدکے،پی ٹی آئی امیدواروں کااعلان ،سیاسی ماحول یکسرتبدیل

مریدکے،پی ٹی آئی امیدواروں کااعلان ،سیاسی ماحول یکسرتبدیل

مریدکے( نامہ نگار )تحریک انصاف کی طرف سے عام انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کیساتھ ہی تحصیل مریدکے کا سیاسی ماحول یکسر تبدیل ہو گیا. غیر متوقع طور پر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹکٹ لے اڑے جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار عمر آفتاب ڈھلوں کو صوبائی ٹکٹ دے کر ٹرخا دیا گیا۔ تحریک انصاف کی طرف سے این اے 119 میں بریگیڈئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کو امیدوار نامزد کر دیا گیا جبکہ غیر متوقع طور پر پی پی 135 نارنگ منڈی سے عمر آفتاب ڈھلوں اور پی پی 136 سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں. مسلم لیگ (ن) کی طرف سے قومی اسمبلی کیلئے رانا افضال حسین ،پی پی 135 سے سابق ایم پی اے چوہدری حسان ریاض اور پی پی 136 میں سابق ایم پی اے حاجی مشتاق احمد گجر امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی طرف سے عثمان نثار پنوں امیدوار ہوں گے، دونوں صوبائی حلقوں میں غیر متوقع امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری ہونے پر کارکن گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں اور پی ٹی آئی کیلئے کئی سال تک قربانی دینے والے امیدوار مایوس ہو کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول