این اے 84 ،عمران نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بھائی سے ٹکٹ واپس لے لیا

این اے 84 ،عمران نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بھائی سے ٹکٹ واپس لے لیا

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 سے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ڈاکٹر عامر سے ٹکٹ واپس لے کر رانا بلال اعجاز کو دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی پی ٹی آئی کی جانب سے حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عامر کو ٹکٹ دی گئی جس پر کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور فوری واپس لیتے ہوئے رانا بلال اعجاز کو دیدیا گیا ہے۔یہ خوشخبری ملنے پر رانا اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے میرٹ پر تقسیم کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔ڈاکٹر عامر سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ہیں اس سے قبل اس حلقہ سے 2013 کے عام انتخابات میں بابر یعقو ب کے دوسرے بھائی تصدیق مسعود خان نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہیں 6829 ووٹ ملے تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ان ہی کے بھائی ڈاکٹر عامر کو ٹکٹ جاری کی گئی تھی لیکن اب پارٹی کی جانب سے ان ٹکٹ واپس لے کر بلال اعجاز کو جاری کر دیا گیاہے۔

رانااعجاز

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...