ضلع سوات ، چکوال اور راولپنڈی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد

ضلع سوات ، چکوال اور راولپنڈی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے ضلع سوات ، چکوال اور راولپنڈی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کی سماعت ہوئی ، جس میں ضلع سوات ، چکوال اور راولپنڈی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گئے ، ضلع سوات کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پٹوار سرکل راحت کو ٹ اور دارمئی کو پی کے 9سے نکال کر پی کے 2میں شامل کیا جائے ، پٹوار سرکل گلی باغ اور داکوڑک کو پی کی 3سے نکال کر پی کے 4میں شامل کیا جائے ، درخواست گزار نے کہا کہ پی کے 4سے پٹوار سرکل مرغزار کو نکال کر پی کے 6میں شامل کیا جائے ، ایک اور درخواست گزار نے کہا کہ پٹوار سرکل پشورا اور منگل کوٹ کو پی کے 3سے نکال کر پی کے 4میں شامل کیا جائے ، ضلع چکوال کی حلقہ بندیوں پر اعتراضا ت کی سماعت درخواست گزار نے کہا کہ پٹوار سرکل کھائی کو پی پی 21سے نکال کر پی پی 22میں شامل کیا جائے ، ضلع راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7سے متعلق بھی اعتراضات سنے گئے ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ضلع سوات ، چکوال اور راولپنڈی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے ۔

مزید :

صفحہ اول -