حامد سعید کاظمی نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی

حامد سعید کاظمی نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زردری، حامد سعید کاظمی او رتحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑاناچاہتے ہیں، تاہم سابق وزیر نے نے این اے 156 سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔حامد سعید کاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقے سے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حامد سعید کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ حامد سعید نے آصف زرداری کو انکار کیا، اس سے عمران خان کو آگاہ کروں گا حامد سعید کاظمی کے فیصلے سے وہ ہمارے بہت نزدیک ہوگئے ہیں۔
حامد سعید

مزید :

صفحہ اول -