تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیادہیں ،نازیہ راحیل
کمالیہ (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ (ن) این اے 113کے چوہدری اسد الرحمن اور حلقہ پی پی 122 کی نازیہ راحیل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اختلافات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں امید وار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ہمارے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں ۔نازیہ راحیل نے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ میرا مرنا جینا مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھی اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی چوہدری اسد الرحمن کیساتھ مل کر ہم دونوں منتخب ہوں گے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا چیرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک محمد شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نازیہ راحیل