اوکاڑہ،خواجہ سراء ارسلان عرف نایاب تحریک انصاف گلالئی کی امیدوار

اوکاڑہ،خواجہ سراء ارسلان عرف نایاب تحریک انصاف گلالئی کی امیدوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ142سے تحریک انصاف (گلالئی) کی طرف سے خواجہ سراء ارسلان عرف نایاب نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے142سے خواجہ سراء ارسلان عرف نایاب نے تحریک انصاف(گلالئی) کی طرف سے ٹکٹ ملنے پر اپنے کاغذات ریٹرننگ آفیسر ایڈ یشنل سیشن جج مزمل موسیٰ کے پاس جمع کر ادئیے۔اس موقع پر موجود خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد اپنے اُمیدوار کے حق میں نعرے لگارہی تھی۔خواجہ سراء ارسلان عرف نایاب نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ وہ تعلیم یافتہ اور عام انتخابات میں حصہ لینا کا آئینی حق رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد خواجہ سراء کیمونٹی اور دوسرے طبقوں کے آئینی حقوق کی آواز بلند اور حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کی بھر پور جد وجہد کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ مو جودہ سیاستدانوں عوام کو بنیادی حقوق صحت ،تعلیم اور رروزگار فراہم کر نے میں ناکام رہے ہیں، الیکشن میں کامیاب ہو کر تمام دیہی ،شہری علاقوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کر یشن کے خاتمے کی بھر پور مہم چلاؤں گی ۔

مزید :

صفحہ اول -