گجرات ،کئی امیدوار پارٹی ٹکٹ کے منتظر ،جوڑ توڑ میں مشغول

گجرات ،کئی امیدوار پارٹی ٹکٹ کے منتظر ،جوڑ توڑ میں مشغول

گجرات(بیورورپورٹ) گجرات کے چار قومی اور سات صوبائی حلقوں پر انتخابی دنگل لڑنے کیلئے ٹکٹ ہولڈروں سمیت آزاد امیدواروں کی فوج میدان عمل میں آ چکی ہے۔ وسیع پیمانے پر کاغذات نامزدگی کی وصولی اور بیشتر امیدواروں کی طرف سے کاغذات داخل کرائے جا چکے ہیں جبکہ کئی پارٹی ٹکٹ کے منتظر ہیں جوڑ توڑ میں مشغول ہیں۔ نئے انتخابی شیڈول کے مطابق آخری روز ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی جائیگی جانچ پڑتال کیلئے 19جون تک وقت مقرر کیا گیا ہے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی جن پر 27جون تک فیصلے سنا دیے جائینگے جبکہ نظر ثانی فہرست 28جون کو جاری کی جائیگی اگلے روز امیدوار کاغذات واپس لینے کا حق رکھتے ہونگے 30جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی اب تک مسلم لیگ ق ‘ مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ دینی جماعتوں سمیت آزاد امیدوارو ں کی بڑی تعداد بھی اپنی انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کر چکی ہے ، این اے 69سے ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگ کے چوہدری مبشر حسین کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے چوہدری انصر دھول ایم ایم اے کے امیدوار ہونگے چوہدری علیم اللہ وڑائچ بھی اس حلقے سے امیدوار کے طور پر سامنے آ چکے ہیں، این اے 68میں چوہدری وجاہت حسین یا انکے صاحبزادے حسین الٰہی امیدوار ہونگے ن لیگ کے نوابزادہ غضنفر علی گل انکا مقابلہ کرینگے ‘این اے 71میں پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی ن لیگ کے عابد رضا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں پی پی 31سے تحریک انصاف کے چوہدری سلیم سرور جوڑا فیورٹ امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں، اس حلقے میں حاجی اورنگزیب بٹ‘ اشرف ریحانیہ ‘ حاجی اورنگزیب بٹ ‘ عمران ظفر سمیت کئی آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی قسمت آزمائی کیلئے تیار ہے ‘ اب تک مختلف حلقوں سے یوسف گل ‘ ملک آفتاب صادق‘ راجہ سلامت‘ رانا مدبر صدیق ‘ چوہدری ریاض ‘ وزیر النسا ‘ حاجی اورنگزیب بٹ‘ عمران مسعود سمیت دیگر کئی قد آور سیاسی شخصیات بھی کاغذات نامزدگی داخل کرا چکی ہیں چوہدری افتخار احمد سماں‘ الحاج محمد افضل گوندل ‘ صفدر ممتاز سندھو‘ ڈاکٹر طارق سلیم سیاسی قد کاٹھ رکھنے والے امیدواروں میں شامل ہیں ان کے کاغذات نامزدگی بھی جلد داخل کرائے جانیکی توقع کی جا رہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...