عدالت کے تحریری فیصلے پر پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کرونگا ، مشرف

عدالت کے تحریری فیصلے پر پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کرونگا ، مشرف

 لندن (آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد وہ پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کریں گے ، اگر پاکستان واپس آیا تو چیف جسٹس کا شکریہ ادا کروں گا ،نوازشریف نے پاکستان کو تباہی کی قبر میں اتار دیا ہے ،ریحام کی کتاب ن لیگی منصوبہ ہے، مقصد عمران کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے ،نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں،افتخارچوہدری پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہا تھا، ایمرجنسی کامقصد چوہدری کو نکالنا تھا،تمام لوگوں سے مشاورت کرکے ایمرجنسی لگائی تھی، سپریم کورٹ نے مجھے ملک سے جانیکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سے نکالا، راحیل شریف سے میری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی ، کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ڈیم ہے، اس کو سیاسی ایشو بنادیا گیا، کالا باغ ڈیم اب تک نہ بننے کی وجہ شدید سیاسی مخالفت ہے،اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے۔ وہ بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااب بھی سرکاری مشینری پراثرورسوخ ہے ۔پرویزمشرف نے کہا کہ میں تین سے چار حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، جس حلقے میں پارٹی مضبوط ہے وہاں سے الیکشن لڑیں گے، فی الحال چترال اورکراچی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے ۔اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں، نوازشریف کے مقدمات کا مجھ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، میں نے پاکستان کی دولت نہیں لوٹی، نوازشریف نے قوم کی دولت لوٹی ہے۔انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں میرانام بھی نہیں تھا، لال مسجد آپریشن کا فیصلہ میرا نہیں، اس وقت کی حکومت کا تھا، تمام لوگوں سے مشاورت کرکے ایمرجنسی لگائی تھی، افتخارچوہدری پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہا تھا، ایمرجنسی کامقصد افتخارچوہدری کو نکالنا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے ملک سے جانیکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سے نکالا، راحیل شریف سے میری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ڈیم ہے، کالاباغ ڈیم کو سیاسی بنادیا گیا، کالا باغ ڈیم اب تک نہ بننے کی وجہ شدید سیاسی مخالفت ہے ریحام خان کی کتاب سے متعلق انھوں نے کہا کہ نجی زندگی پرکتاب لکھنا درست نہیں، ریحام خان کی کتاب میں انتہائی نامناسب باتیں کی گئیں.عمران خان کے خلاف ریحام کی کتاب ن لیگ کا منصوبہ لگتی ہے ،مقصد عمران خان کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...