نگران وزیراعطم بجلی کی قلت ن لیگ حکومت کے دعوے کی حقیقت سے آگاہ کریں ، عمران خان

نگران وزیراعطم بجلی کی قلت ن لیگ حکومت کے دعوے کی حقیقت سے آگاہ کریں ، عمران ...

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھاہے شدید گرمی کی لہر کیساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے،میں نے خط کے ذریعے نگران وزیر اعظم سے بجلی کی قلت اور 500 ار ب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال سامنے لانے اور قوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوؤں میں کچھ صداقت تھی یا وہ جھوٹ پر مبنی تھے۔عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا اسی طرح قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے شہباز شریف کے اس بیان میں کہ بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہوگی کس حد تک صداقت ہے؟ان کا کہنا تھا توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے۔( ن) لیگ کی گڈ گورننس کے دعوؤں سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کرے۔ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کواعتماد میں لے،500ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے کیونکہ عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے ۔ قوم کوبتایاجائے پاورسیکٹرمیں ناکامی کاذمہ دارکون ہے؟ تاکہ قوم کوپتہ چلے ان کیساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں، سابق حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعوی کرتی رہی ہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول