کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ، جنرل زبیر حیات

کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ، جنرل زبیر حیات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں سے مل گئی ہیں، تباہی، دہشت گردی، سماجی، معاشی اور دیگر جنگوں کا حصہ ہے، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاست کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں سے مل گئی ہیں،کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی گئی، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتی ہیں، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاستوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، افغان مہاجرین کی صورت عسکریت پسندوں کو جگہ میسر آ گئی۔

جنرل زبیر حیات

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...